ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے ہم پُرامن لوگ ہیں: سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم یومِ تشکر منا رہی ہے، میں فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزارِ اقبال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس وسائل ہم سے زیادہ ہیں لیکن پھر بھی ایمان کی طاقت سے ہم نے شکست دی، ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے ہم پُر امن لوگ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج کا بڑا عظیم دن ہے اللّٰہ نے ایک بہت بڑی فتح دی۔ افواجِ پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں: پاکستان
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان شفافیت، کمیٹیوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرے گا۔
Post Views: 4