ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز
بنوں (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان کا پشاور ہائیکورٹ، بنوں بینچ کا دورہ، دورے کا مقصد مشکل حالات میں کام کرنے والے ججز سے اظہار یکجہتی ہے۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دورہ کے موقع پر کہا کہ ضلعی عدلیہ کی آزادی اور سلامتی منصفانہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔
چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ میں ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی بنوں، کرک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے ججز و وکلا سے ملاقات، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے ایجنڈے پر ادارہ جاتی ہم آہنگی، عدالتی صلاحیت اور قانونی تعلیم اصلاحات پر تبادلہ خیال، سپریم کورٹ کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کی تجویز پر بھی مشاورت کی گئی،ججز کی شفافیت، اہلیت اور احتساب کے لیے پرفارمنس ایکسیلنس انڈیکس بنانے کی تجویز دی گئی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈبل ڈوکیٹ کورٹس کا اختیاری ماڈل بار، بنچ اور فریقین کے تعاون سے مشروط ہوگا،ماڈل کریمنل کورٹس کی بحالی تاخیر کا شکار مقدمات کے حل کے لیے ناگزیر ہے، عدالتی نظام کی آٹومیشن ناگزیر، جلد منعقد ہونے والے سمپوزیم کا حوالہ، اعلامیہ فنڈز کو پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے،پسماندہ علاقوں میں تعینات ججز کے لیے غیر ملکی تربیت اور ایکسپوژر وزٹس ضروری ہیں، پسماندہ علاقوں میں تعیناتی کے لیے اعلی ترین صلاحیت کے حامل ججز کو تعینات کیا جائے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر پاکستان میں سیاسی سیز فائر ملک اور سسٹم کیلئے بہتر ہے، بیرسٹر گوہر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں، جسٹس اعجاز اسحٰق پاکستان اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 سمیت متعدد اہم بلز منظور کرلیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ناگزیر ہے چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔