عید الاضحٰی پر معمول سے کم تعطیلات ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2025ء) عید الاضحٰی پر معمول سے کم تعطیلات ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی کے بعد عید پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف 1 اضافی تعطیل دیے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔ ان تاریخوں کے مطابق پاکستانی 7 جون ہفتے سے 9 جون پیر تک عید الاضحیٰ منائیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہونے کی توقع ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذی الحجہ کے آغاز کا ہلال کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے جس سے 28 مئی کو اسلامی مہینے کا پہلا دن ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الاضحٰی 7 جون کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کی اس پیشن گوئی کے درست ثابت ہونے کی صورت میں پاکستان میں عید الاضحٰی ہفتے کے روز ہو گی۔ ملک کے بیشتر سرکاری اور نجی اداروں میں ہفتے اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔ یوں عید الاضحٰی کے پہلے 2 ایام ہفتہ وار تعطیلات کے دنوں میں ہوں گے۔ جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف پیر کے روز عید کی ایک اضافہ چھٹی ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی 3 تعطیلات دی گئی تھیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہونے کا امکان کا امکان ہے عید الاضح ی کے مطابق
پڑھیں:
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ کے شمالی و جنوب مشرقی حصوں، بلوچستان کے شمالی و جنوب مشرقی علاقوں اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور حبس رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ سٹی میں 27 ملی میٹر، اوکاڑہ میں 2 ملی میٹر، تخت بائی میں 6 ملی میٹر، دیر میں 2 ملی میٹر اور کوٹلی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوکنڈی اور سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین، دادو، بھکر اور جیکب آباد میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرک، بنوں اور وزیرستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر نواز شریف کا اظہارِ افسوس
سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین، سانگھڑ، دادو، مٹھی اور کراچی کے بعض حصوں میں بھی شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، نصیرآباد، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گوادر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود رہے گا اور مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر شدید بارش کا امکان بھی موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں