پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی لیگ کا دوبارہ آغاز راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہو رہا ہے۔
پشاور زلمی: محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم(کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس بریانٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لیاقت محسود کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست مسترد
لیاقت محسود— فائل فوٹوکراچی کی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
سٹی کورٹ کراچی میں صدر ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیاقت محسود کے بیان سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق 10 اپریل کو نامعلوم افراد نے دو ڈمپرز کو نذر آتش کیا، اس کا مقدمہ درج اور زیر تفتیش ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 2 فریقین کے درمیان سیاسی یا سول نوعیت کا تنازع ہے، ایسے تنازعات میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کر کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔