یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ دوحہ میں موجود حماس کے وفد نے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بغیر کوئی شرائط مانے مذاکرات میں شامل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کی تصدیق کردی
دوسری طرف حماس کے ترجمان طاہر النونو نے بھی مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں 2 مہینوں سے زائد عرصے سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
تاہم مذاکرات کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری نہ رک سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں ہونے والی شدید اسرائیلی بمباری میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں حملوں میں شدت لا رہی ہے اور حماس پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور یہ سلسلہ یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے تحلیل ہونے تک جاری رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حماس کے
پڑھیں:
غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ایک ٹہم پہنچی، زور دار دھماکا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20 سالہ اسرائیل ناتن روزن کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ہونے والا فوجی 601 ویں انجینیئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتے تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کفر جبلیہ کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز آلے کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ صرف جون کے ماہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 441 فوجی مارے گئے۔
ہلاک ہونے والا فوجی لندن سے 11 سال قبل ہی اسرائیل منتقل ہوئے تھے اور اس کی بہن کے منگیتر کو بھی حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔
اس وقت بھی حماس کے پاس 50 اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہیں۔ جن کی رہائی کے لیے اب تک کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔