سارہ خان کے ’اینٹی فیمینزم‘ خیالات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری تصویروں کےلیے مشہور سارہ خان نے اس بار خبروں میں جگہ اپنی کسی ڈرامے سے نہیں بلکہ اپنے خیالات سے بنائی ہے۔نجی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ نے خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں بلوں کی قطاروں میں لگنا پسند نہیں، یہ کام مردوں کے لیے بہتر ہے۔ ’’مرد، مرد ہی رہیں، اور عورتیں گھر میں‘‘، اُن کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔جہاں ایک طرف کچھ لوگ سارہ کے اس نظریے پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں بہت سے صارفین نے اُن کے خیالات کی کھل کر حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’وہ بالکل درست اقدار کی ترجمانی کر رہی ہیں‘‘۔ دوسرے نے تبصرہ کیا: ’’روایتی صنفی کردار ہی سب سے بہتر ہیں‘‘ ایک اور نے کہا: ’’اسلام نے عورت کو تمام حقوق دیے ہیں، ہمیں مغربی فیمینزم کی ضرورت نہیں‘‘۔سارہ خان اس وقت ڈرامہ ’شیر‘ میں دانش تیمور کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ لیکن اُن کا حالیہ بیان اس وقت اُن کے ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔سارہ کے مداح جہاں اُن کی سادگی، گھریلو مزاج اور فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری کیمسٹری کو پسند کرتے ہیں، وہیں اب ان کے خیالات پر بھی دو ٹوک رائے دینے لگے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔
اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر شدید صدمے سے دوچار ہیں، ان کے بھائی کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔ شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کیسنر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کیلئے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔
شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت کئی ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔