کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ جسکا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ لیکن عالمی دنیا بھی بھارتی سازش میں نہیں آئی۔ پاکستان نے بھارتی فالس آپریشن کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرکے بھارت کو بے نقاب کردیا۔

یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ پاکستان اندر سے بہت کمزور ہے اسکو شکست دینا بہت آسان ہے۔ لیکن جب انہوں نے پاکستان کے خلاف کاروائی کی تو پاکستان نے جس طرح جواب دیا وہ پیشہ وارانہ مہارت کا مکمل نمونہ تھا ا۔ پاکستان نے خود کو گلوبل پوزیشن میں مستحکم ثابت کردیا۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز اور دنیا بھر کے جرائد اور میڈیا، تھنک ٹینک نے پاکستان کی ہی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختلف سوالات کے جوابات میں انکا کہنا تھا کہ ہمارے آرمی چیف کی دنیا تعریف کر رہی ہے۔ ہماری افواج پیشہ وارانہ مہارت، تکنیکی مضبوطی اور ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کیا۔ 10مئی کی صبح جس طرح ہماری افواج نے بھارتی حملے کا جواب دیا ب تمام جھوٹے دعوں کی قلعی کھل گئی۔ انہیں یہ بھی پتہ چل گیا کہ پاکستانی عوام فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور انکی تمام تر خوش فہمیاں افواج پاکستان اور عوام نے دور کردیں۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بین الاقومی کمیونٹی نے ثالثی کا کردار ادا کرکے سیز فائر کرایا۔ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے حال ہی میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا۔ اسمیں بھارت ملوث تھا لیکن پاکستان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ نہیں کیا تحقیقات کیں اور بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کے بعد بات کی۔ کراچی، بلوچستان، کے پی کے اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی ایجنٹ پکڑے گئے۔

ثبوت ملے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈیا کراس بارڈر دہشت گردی میں ملوث ہے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ کے شواہد بین الاقومی سطح پر شیئر کئے گئے۔ پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ جبکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد پاکستان کو مورد الزام ٹہرا دیا۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا۔ سرحدوں پر اشتعال انگیزی شروع کردی۔ حملہ کردیا خود ہی بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان کے ساتھ جارحیت شروع کردی۔

اس میں کوئی شک نہیں بھارت نے منصوبہ بندی کے تحت یہ واقعہ کیا۔ پاکستان نے ہر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اور اعلی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی بات کی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ سفارتی زرائع سے اپنی بات پہنچائی۔ پاکستان پر حملوں کی فیک نیوز چلائی گئیں۔ لیکن مختصر وقت میں بھارتی جارحیت کا جس طرح دفاعی اداروں نے مربوط اور منظم طریقے سے تاریخی جواب دیا اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ہمارا میڈیا قابل تعریف ہے انکا میڈیا جھوٹ کا طوفان بکتا رہا اور اب اسکی دنیا بھر میں سبکی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ میں ایک سال سے خدشات کا اظہار کر رہا تھا۔ ہم نے ہمیشہ کہا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں کیونکہ پاکستان میں یکجہتی کے لئے ہم بھرپور کام کر رہے تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس مشکل وقت میں قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ہمارا بیانیہ ریاست پہلے جیت گیا۔ پاکستان کی جو اقوام ہیں وہ متحد ہیں۔ ہفتہ دس مئی کو صبح پاکستان نے بھارت کو شکست دی اور شام میں مختصر وقت میں کراچی پریس کلب پر کراچی کی عوام اظہا ر تشکر منا رہی تھی۔ ہمارا سب سے پہلے پروگرام ہوا اور پورا ملک باہر نکل کر یکجہتی کی تصویر بن گیا۔ پاکستان کی عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور ریاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔

ریاست پوری قوم کی ریڈ لائن ہے۔بھارت نے 2019میں جس رافیل جہاز کا واویلا کرکے دعوی کیا تھا کہپاکستان انکا آسان حدف ہوگا۔پاکستان نے انکو ایسا جواب دیا کہ تین رافیل بھی مار گرائے گئے۔ چھ جہاز گراکر برتری ثابت کی۔ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کا کوئی ثانی نہیں۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر اب بھارت کے عزائم اور اپنا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے۔

بھارت کو بے نقاب کرنے اور سفارتی محاذ پر پے درپے شکست دینے کی ضرورت ہے۔ عوام یہ نہ سمجھیں کہ جنگ ختم ہوگئی ہے۔ بارڈرز پر تنا ضرور ہے۔ ہمارے سیکورٹی ادارے تو الرٹ ہیں عوام بھی بھرپور یکجہتی رکھیں۔پوری دنیا میں پاکستانیوں کا مورال بلند ہوا ہے جسے برقرار رکھنا ہے۔ سفارتی جنگ کی کامیابی یکجہتی سے ہے اوورسیز پاکستانی خود پاکستانی مبصر بن کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں۔

پاکستانی میڈیا کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ جس نے ذمہ دارانہ اور بہترین کردار ادا کیا۔ آئی ایس پی آر نے بہترین کردار ادا کیا۔ افواج کی قربانیوں کا احترام عوام کی عقیدت فوج کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ ہماری افواج کا ایک ایک سپاہی جزبہ شہادت رکھتا ہے اسی جزبے سے لڑتا ہے۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے۔ فوج اور عوام ایک ہیں۔

بھارتی دعوی فیل ہوگئے۔ وہ ہر بات میں جھوٹ ہی کہتا ہے۔ آخر میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بات چیت ہی مسئلہ کا حل ہے کشمیر کا مسئلہ پاکستان نے ہیمشہ اٹھایا اور اسکا بھی حل بات چیت سے نکالا جائے۔ تھرڈ پارٹی والا آپشن بھی کھلا رکھا ہے۔ پاکستان کا موقف واضع ہے اور اس نے ہمیشہ ثبوتوں کے ساتھ بات کی ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار جوان اور سولین کی شہادتکی قربانی دی ہے۔بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بھارت نے آفینس کیا پاکستان نے ڈیفنس کیا۔ بھارت کے فالس پروپیگنڈے کے دنیا کے سامنے پرچخے اڑ چکے ہیں۔ قوم اللہ تعالی کا شکر بجا لائے اور اپنے اتحاد سے افواج کے خلاف پروپیگنڈہ میں نہ آئے ریاست پہلے اور سیاست بعد میں کا بیانیہ ہی قوم کی جیت ہے۔ افواج پاکستان اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہی قوم کا یقین ہے اور رہے گا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کی کہ پاکستان پاکستان کو پاکستان نے انہوں نے جواب دیا ہے بھارت بھارت نے

پڑھیں:

‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) ‏علیمہ خان کا سہیل آفریدی کو مشورہ، کہا سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت کو لگتا ہے عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کیلئے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے بجائے حکومت سے جواب طلب کرے کہ عمران خان کو گزشتہ 7 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟ صحافی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جا کر اس قیدِ تنہائی کی وجہ پوچھیں، ہمارا خاندان کسی قسم کا سیاسی این آر او یا ریلیف نہیں مانگ رہا، قیدِ تنہائی کا خاتمہ عمران خان کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ گزشتہ 8 مہینوں سے عمران خان کو ذہنی و جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں چل رہا، اگر حکومت ہمیں جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو شوق سے ڈال دے، لیکن عمران خان کی آنکھوں کے علاج اور معائنے کے لیے انہیں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں کے ماہر ڈاکٹرز سے ان کا طبی معائنہ کروایا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق آرمی چیف کیوں عمران خان سے ملنے جائیں گے؟ وہ تو عمران خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ ہی نہیں سکتے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی واضح کر دیا ہے کہ یہ تمام باتیں بالکل جھوٹ ہیں، جب بھی حکومت کو لگتا ہے کہ عوام کا غصہ اور ٹمپریچر بڑھ رہا ہے، تو یہ خود کو بچانے کے لیے ڈیل کی باتیں اور افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں، جبکہ حقیقت میں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کریں گے اور عوام سمجھ جائیں گے کہ ان کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہی، تو پھر ان کا شدید ردعمل آئے گا، حکومت کبھی لاٹھی سے تو کبھی گولی سے عوام کو مارتی ہے، ووٹ چوری سے پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ اس عام شہری کا حق مارا جاتا ہے جس کا وہ ووٹ ہوتا ہے، گلگت بلتستان میں بھی وہی کچھ دہرایا جا رہا ہے جو عام انتخابات 2024ء میں کیا گیا تھا، وہاں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم تک چلانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یاد رکھیں ظلم ہمیشہ وہی کرتا ہے جو اندر سے خود شدید خوفزدہ ہوتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آ کر یہاں بیٹھیں، جب قیادت آئے گی تو تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور تنظیم کے سینئر رہنما یہاں موجود ہوں گے، اگر پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اس فائنل کال پر بھی باہر نہیں نکلتی، تو پھر میڈیا اور عوام کا حق ہے کہ وہ ان رہنماؤں سے سوال کریں کہ وہ اپنے عظیم لیڈر کے لیے باہر کیوں نہیں آ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا