جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان بنانے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

جسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے جج کے لیےمنظوری دے دی گئی، جسٹس عدنان کریم اور جسٹس آغا فیصل کی سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی۔

جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کی منظوری چیف جسٹس

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ 

سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔ 

مراسلہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کیا ہے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس روزی خان کو جوڈیشل کمیشن کی اکثریت سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی،جسٹس منصور
  • ’صدرمملکت نے جلد بازی میں خود ہی سنیارٹی طے کردی‘
  • جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات اٹھادیئے
  • ججز کی سنیارٹی پر مشاورت کا معاملہ ، جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط
  • جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سنیارٹی پر سوالات
  • جسٹس سر فراز اسلام آباد‘ جسٹس جنید سندھ‘ جسٹس عتیق پشاور‘ جسٹس روزی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر
  • جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آبادہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے متفقہ طور پرنامزد
  • اسلام آباد، پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا
  • جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر