بنگلہ دیش اور بھارت پھر آمنے سامنے،نیا تنازع پیدا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بنگلہ دیشی شہریوں کو زبرذستی واپس بھیجنے کی پالیسی پر بنگلہ دیش بھارت نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے انڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں پکڑے جانے والے مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو ان کے ملک کی سرحد کی جانب زبردستی بھیجا جا رہا ہے۔
یہ دعویٰ بنگلہ دیش کی سرحد کی نگرانی کے لیے وقف بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جبار احمد کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
بارڈر سیکیورٹی کے عہدیدار کے الزام کے بعد اب بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری بھی ان کی تائید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈھاکہ ٹریبیون اخبار کے مطابق جہانگیر عالم چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو انڈیا کی جانب سے لوگوں کو برہمن بیڑیا بارڈر کی طرف زبردستی دھکیلنے کی کوشش کی گئی جسے سرحدی محافظوں اور مقامی باشندوں کی مدد سے ناکام بنا دیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے انڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس طرح کے بے دخل کرنے والے اقدامات کا سہارا نہ لے بلکہ اس کے لیے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق عمل کرے۔‘
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔