دوحہ(نیوز ڈیسک)قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی مختصر ویڈیو عرب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قطری دورے کے دوران بنائی گئی، جب انہوں نے قطری امیر کے پرتعیش گھر کی سیر کی اور وہاں انہوں نے پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں قطری امیر کی اہلیہ شیخ جواہر بنت حمد الثانی کو ایک موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریب دیکھا گیا جب کہ وائرل ویڈیو میں ان کے ایک ہاتھ کو ڈونڈ ٹرمپ کے ہاتھ کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر قطری امیر اور ان کی اہلیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور زیادہ تر صارفین نے اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ مسلم ملک کے سربراہ کی پردہ دار خاتون وہاں کیوں موجود ہیں؟

سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے زیادہ تر عرب سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ قطری امیر کی اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی۔

Amazing photo of the First Lady of Qatar standing between the Emir of Qatar and President Trump ???????????????? pic.

twitter.com/conEZ50rtS

— rifat yaqob (@fairoz252525) May 16, 2025


تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی، متعدد عرب سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی ویڈیو کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش نہیں کی، ان کے انداز کو غلط لیا گیا، انہوں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر شیخہ جواہر بنت حمد الثانی نے خود ساختہ طور پر اپنی انگلیوں کو آرام دینے کے لیے انہیں پھیلایا لیکن ان کے عمل کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

شیخہ جواہر بنت حمد الثانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مذکورہ ویڈیو اور تصویر کو نہ صرف عرب سوشل میڈیا بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سمیت دیگر مسلم ممالک کے صارفین نے بھی شیئر کیا اور ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا۔

بعض صارفین نے نشاندہی کی کہ ممکنہ طور پر شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی انگلیوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے اس قدر حرکت دلائی گئی کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چھونے کی کوشش کی، تاہم ایسا نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کا فلسطینیوں کیلئے بڑا اقدام ، شاہی فرمان جاری کردیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیخہ جواہر بنت حمد الثانی عرب سوشل میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر صارفین نے انہوں نے کی اہلیہ

پڑھیں:

چشتیاں: دو اوباشوں کی نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ملزمان گرفتار

CHISHTIAN:

تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو دیکھ لیا جس کے بعد ملزم اکبر علی بھی بچے کو بلیک میل کرتا رہا کہ تمھاری ویڈیو میرے پاس ہے اور میں اسے وائرل کر دوں گا، ملزم اکبر علی  نے بھی بچے کو دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کر کے پیسے مانگتا رہا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنی نوکیا کا مکمل ٹرانسپیرنٹ فون؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت جانیے
  • سارہ خان اور فلک شبیر دوسرے بچے کو خوش آمدید کرنے والے ہیں؟ ویڈیو وائرل
  • روہت شرما کی گاڑی کو نقصان، چھوٹے بھائی پر سرعام برہم، ویڈیو وائرل
  • بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا، ویڈیو وائرل
  • ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ
  • مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ٹک ٹاکر رجب بٹ کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
  • مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو لال مسجد سے نکال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • چشتیاں: دو اوباشوں کی نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ملزمان گرفتار