اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف فلم سٹار میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی نیا پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
میرا، جنہوں نے فلم ”باجی“ جیسا بڑا پروجیکٹ دیا اور جلد ہی شان اور سونیا حسین کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں مگر اس بار ایک متنازع ویڈیو کے ذریعے۔
حال ہی میں میرا نے بیرونِ ملک قیام کے دوران کار چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی گانے کی دھن کوخود پرریکارڈ کر رہی تھیں۔
ویڈیو میں ان کا انداز معمول سے کچھ مختلف دکھائی دیا، جس پر کئی صارفین نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ میرا کافی تھکی ہوئی اور غیر متوازن دکھائی دے رہی تھیں۔ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ وہ شاید کسی نشے کی حالت میں ہیں۔
ایک صارف نے لکھا،”میرا جی یہ ویڈیو ہوش میں آکر ضرور ڈیلیٹ کریں گی۔“
جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا، ”پیسے ضائع کرنے کے بجائے کسی غریب کی مدد کریں، نشہ نہ کریں۔“
اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا میرا کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا پھر وہ کسی اور ذاتی مسئلے سے گزر رہی ہیں۔
اس سے پہلے بھی میرا مختلف تنازعات جیسے کہ جعلی شادی کے دعوے اور نجی ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں، مگر ان کا فنکارانہ سفر اور اداکاری سے محبت انہیں بار بار منظر عام پر لے آتی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ میرا اس معاملے پر کوئی وضاحت دیتی ہیں یا حسبِ روایت خاموشی اختیار کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔
پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں لگانے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سالمیت اور دفاع کی خاطر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور پاک فوج کی بہادرانہ کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
عتیقہ اوڈھو نے زور دیا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو جنگوں اور تنازعات میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے کسی دوسرے ملک میں کام کریں اور یہ ایک عام رواج ہے۔
انہوں نے فنکاروں، موسیقاروں، لکھاریوں اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ جنگوں اور تنازعات کا حصہ نہ بنیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو محبت اور امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔