اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارتِ خارجہ کی سفارتی اور عالمی سطح پر کی گئی سرگرمیوں اور سفارتی سطح پر موثر مؤقف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا آغاز چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے غیرمعمولی  کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے ہوا۔ اُنہوں نے کمیٹی کے تمام اراکین کی جانب سے وزارتِ خارجہ کی انتھک اور سفارتی سطح پر بروقت کی جانے والی کوششوں کو سراہا، جس کے باعث پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، کی قیادت میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے تمام افسران کی محنت اور پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کرنے کو سراہا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا ان کیمرہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر روبینہ قائم خانی اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیکریٹری وزارتِ خارجہ محترمہ آمنہ بلوچ، ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) وزارتِ خارجہ محمود نظامی، ترجمان وزارتِ خارجہ شفقت علی خان، محمود نظامی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھےکمیٹی نے متفقہ طور پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کے بیان کی تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ کشیدگی غیرمعمولی نوعیت کی تھی، جسے جمہوری طور پر منتخب سویلین حکومت کی قیادت میں نبھایا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی جنگ تھی جس میں سیاسی قیادت پیش پیش رہی ۔ اُنہوں نے  کہا کہ پارلیمنٹ، سویلین حکومت اور تمام ریاستی ادارے، بہادر افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور دنیا کے سامنے پاکستان کا جمہوری چہرہ پیش کیا۔ وزارتِ خارجہ کے حکام کی جانب سے اجلاس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اختیار کی جانے والی سفارتی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کی حالیہ کشیدگی کے دوران عالمی شراکت داروں اور دوست ممالک سے روابط اور تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔کمیٹی اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر کی جانب سے پیش کی گئی ثالثی کی پیشکش پر بھی گفتگو کی گئی۔اراکینِ کمیٹی نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر بھی غور کیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اراکین کمیٹی نے اہم سوالات کیے اور اپنی آراء بھی پیش کیں۔قائمہ کمیٹی نے مجموعی طور پر وزارتِ خارجہ کی عالمی برادری سے مسلسل روابط، بدلتی عالمی صورتحال پر بروقت اور مؤثر ردِعمل اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مؤقف کامیابی سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بھارت کو نہ صرف عسکری محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اسے سفارتی اور سیاسی میدان میں بھی واضح شکست ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کو ہر میدان میں بھارت پر واضح فتح اور بالادستی حاصل ہوئی ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی پاکستان کا کی جانب سے کے دوران کمیٹی نے کہا کہ پیش کی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کردی۔ٰپاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو ازسرنو نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں انصاف لائرزفورم کے معاملات وزیراعلی سہیل آفریدی کے سپرد کردیے گئے۔دوسری جانب پاکستان بار کے انتخابات کیلئے تیاریوں کی ذمہ داری سینیٹر حامد خان اور سلمان اکرم راجہ کو تفویض ہو گئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نئی کمیٹی کی تشکیل، سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کرپشن رپورٹ، ذمہ داربچ نکلے، سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم
  • IMF کرپشن رپورٹ: ذمہ داروں کیخلاف عدم کارروائی، سینیٹ کمیٹی برہم
  • کوئٹہ، ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس، وزارت داخلہ کی بریفنگ
  • تحریک انصاف کی سیاسی اور ٹیکنوکریٹ قیادت کے اختلافات شدت اختیار کرگئے
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض
  • مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے
  • عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی الیکشن کا اعلان
  • عرفان صدیقی مرحوم کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان