لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیئے، زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے، وہ پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے، 17 لاکھ پر مشتمل برٹش پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز زوئی ویئر

پڑھیں:

وزیر صحت کی برطانوی چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر صحت مصطفی کمال نے برطانیہ کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے چیف میڈیکل ایڈوائزر، سے ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے میں  دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر صحت نے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز میں تعاون پر چیف میڈیکل ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان میں بیماریوں کی بروقت شناخت اور فوری ردعمل کے لیے (IDSR) کے قیام میں سپورٹ  فراہم کی ھے۔
  
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نظام کے تحت ملک بھر کے 15,000 پرائمری ہیلتھ کیئر کے  فزیشنز کو IDSR پر تربیت دی گئی ہے جس میں برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کا بھرپور تعاون حاصل ہے جو 2016 سے پاکستان میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 

مصطفی کمال نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات صحت کی سہولیات کی رسائی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوے ٹیلی میڈیسن کے منصوبے کا آغاز کیا جارھا ھے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی موثر نگہداشت کیلئے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام بھی متعارف کروا رھے ہیں۔ وزیر صحت مصطفی کمال نے چیف میڈیکل ایڈوائزر کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو
  • وزیر صحت کی برطانوی چیف میڈیکل ایڈوائزر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • پنجاب برطانیہ کیساتھ تعاون کے فروغ کیلئے مواقع تلاش کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مریم نواز
  • وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر کے اعزاز میں ظہرانہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے 12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
  • ترک سفیر کی ملاقات، بھارتی جارحیت کیخلاف حمایت پر شکریہ: تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے: مریم نواز
  • بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت، وزیراعلی پنجاب کا اظہار تشکر
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکیہ کیساتھ تجارتی تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا