مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
قبل ازیں سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوتے رہے اور احسن اقبال نے بھی عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سکھر ملتان موٹروے میں مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیس کا فیصلہ احسن اقبال
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میچز کے لیے اسپن ٹریک بنایا جاسکتا ہے۔ جس پر ساجد خان، نعمان علی اور آصف آفریدی کارگر ثاب ہوسکتے ہیں۔