اداکارہ نادیہ کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی: اڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کابینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ 22 مئی کو سنائے جانے کا امکان ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کیئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: درخواست ضمانت
پڑھیں:
اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے معاملے پر اپوزیشن جماعت نے آئندہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع اپوزیشن کے مطابق آئندہ ہفتے ریفرنس اور اسپیکر کی رولنگ کے خلاف پٹیشن دائر کی جائے گی جبکہ پٹیشن میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس سے متعلق پارٹی قیادت و قانونی ماہرین سے مشاورت کی، جس میں ریفرنس کے نکات اور اسپیکر کی جانبداری پر پٹیشن تیار کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں حکومتی وزراء اور ارکان کے احتجاج کی فوٹیج کو بھی پٹیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے اہم مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کی رائے تھی کہ احتجاج پر اپوزیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تو حکومت ارکان کے خلاف کیوں نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے عمر عطا بندیال کے جس فیصلے کو نظیر بنا کر ریفرنس تیار کیا گیا ہے اسکے خلاف قاضی فائز عیسیٰ فیصلہ دے چکے ہیں۔ اسپیکر کو پارلیمانی لیڈر کی جانب سے کوئی ایسا مکتوب نہیں ملا کہ معطل ہونے والے ارکان انکے احکامات یا ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔
اپوزیشن اسپیکر کے ریفرنس کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپنا کیس لڑے گی۔