صدر اور وزیر اعظم کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسکول جانے والے معصوم بچوں پر حملے انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث ہے، بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت سےہونے والی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تعلیم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، پاکستان کی ترقی اور بلوچستان کی خوشحالی کے دشمن ہیں، دہشت گرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، پاکستان کے مستقبل معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، سیکیورٹی فورسز اور حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسکول بس پر معصوم بچوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد واصل جہنم
باجوڑ (اوصاف نیوز)بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی اس بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور تیار ہیں۔
اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے ’’غیر ملکی پراکسیز‘‘کے استعمال سے روکے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
لاہور شہر میں پالتو شیر بے قابو ،حملے میں 2بچے اور خاتون شدید زخمی