ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی۔ ماہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ درخواست میں بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق، اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.

94 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔ اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.02 فیصد، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد اور جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی پی پی اے کی گئی

پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد ہوشربا اضافہ (کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی)

مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کی دعویدار حکومت کے فیصلے کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزیدمشکل بنا دیا
سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی
ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواؤں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو گئی ہیں۔پونسٹان گولیوں کی قیمت 736 سے بڑھ کر 931 روپے، بریکسین گولیاں 600 سے 650 روپے، ٹنورمن گولیاں 260 سے 313 روپے اور ایرینک گولیوں کی ڈبی 549 سے 686 روپے کی ہو چکی ہے۔سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں دیکھا گیا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی، یعنی 233 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے عام آدمی کے لیے علاج مزید مشکل بنا دیا ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادویات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی
  • مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمت مزئد بڑھنے کا امکان
  • بجلی مہنگی ؟بجلی صارفین کے لیے بری خبرآ گئی
  • بجلی صارفین کے لیے بری خبر: بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
  • مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے بری خبر، بجلی کی قیمت بڑھنے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریدار پریشان ہو گئے
  • پیٹرولیم لیوی بڑھنے سے عوام پر کتنا بوجھ پڑےگا، اور ماضی میں اس کی شرح کیا تھی؟
  • بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد ہوشربا اضافہ (کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی)