بجلی صارفین کے لیے بری خبر: بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.
اس عرصے میں بجلی کی پیداوار کا 21.94 فیصد پانی سے، 14.51 فیصد مقامی کوئلے سے، 10.02 فیصد درآمدی کوئلے سے، 0.97 فیصد فرنس آئل سے، 8.01 فیصد مقامی گیس سے، 20.52 فیصد درآمدی ایل این جی سے اور 17.91 فیصد جوہری ایندھن سے ہوئی۔
اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی یونٹ
پڑھیں:
خوشخبری ؛ بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار
سٹی 42: کیپٹو پاورلیوی سے بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار کرلیا گیا
کیپٹو پاورلیوی سے پہلےمرحلےمیں بجلی 90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایا گیا ، حکومت کوکیپٹو پاورلیوی بڑھنے پربجلی مزیدسستی ہونےکی توقع ہے ،وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکا پلان آئی ایم ایف کوشیئر کردیا
کیپٹوپاورپلانٹس پر 20فیصدتک لیوی عائد کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا ،لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی،کیپٹو پاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذکیاگیا،کیپٹو پاورپلانٹس پرجولائی2025میں لیوی کی شرح بڑھ کر 10فیصد کرنے کا پلان ہے ، فروری2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 15فیصد کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے ،اگست2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مزید بڑھاکر20فیصدکی جائے گی ،لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کی جائے گی،وفاقی حکومت یکم فروری2025 سے کیپٹوپاورپلانٹس کے لیےٹیرف بڑھاچکی ہے،کیپٹوپاورپلانٹس کاگیس ٹیرف 3 ہزار روپے سےبڑھاکرساڑھے3 ہزار روپےکیا گیاتھا،کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی