سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، 11 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، تشہیری مواد نفرت انگیزی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہے، ملزمان نے انتشار، بے چینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سندھ زون میں 3 خواتین سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ مقدمات ریاست مخالف اور قومی سطح کی شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی کے تحت درج کیے گئے۔ نامزد ملزمان نے ویب ٹی وی سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروپیگنڈا کیا۔ مذکورہ اکاونٹس سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی ریاست مخالف ہرزہ سرائی سامنے آئی۔ درج مقدمات کے تحت ایک خاتون سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث 500 اکاونٹس کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔ 15 مئی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے تھے۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، تشہیری مواد نفرت انگیزی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث ہے۔ این سی سی آئی اے نے مزید کہا تھا کہ ملزمان نے انتشار، بے چینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی کی کوشش کی، قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ریاست مخالف کہ ملزمان میں ملوث کے خلاف
پڑھیں:
’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد ( اوصاف نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے۔
عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔
پاک فوج نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت پر 10 مئی کی صبح جارحانہ جواب دیا تھا جس پر دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔
فیلڈ مارشل بننے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرہیش ٹیگ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈمارشل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل بننے کے بعد مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے ، ایکس پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
ایک صارف نے ضمال رانی نے لکھا کہ
جنرل عاصم منیر کا نام آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف کی علامت بن چکا ہے۔ اُن کی جرات، تدبر اور عسکری حکمت عملی نے یہ ثابت کیا کہ قیادت اگر دلیر ہو تو دشمن چاہے دس گنا بڑا ہو، شکست اس کا مقدر بنتی ہے۔
صدر، وزیر اعظم اور کابینہ کی جانب سے عاصم منیر پر کیے گئے اعتماد کا اعتراف ایک سچے سپاہی کے وقار کی عکاسی کرتا ہے جو اپنی خاطر نہیں بلکہ ملک کی قیادت کرتا ہے۔
ایک صارف محمد ہنزلہ نے لکھا
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
بےشک ﷲ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 100 سے زائدفلسطینی شہید ، غذائی قلت،ہزاروں اموات کا خدشہ