فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا فیلڈ مارشل
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔