کراچی: گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی نے خودکشی ہی کی ہے، زیادتی یا قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
متوفیہ بچی کی شناخت 12 سال کی مہک کے نام سے ہوئی، جو اپنے تایا کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی۔
اہل خانہ نے بتایا ہے کہ گھر کے ساتھ ہی چیز کی دکان ہے جہاں مہک کام سنبھالے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے کورنگی، گارمنٹس کارخانہ کے مالک کی لاش ملی کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والدپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ بچی کے جسم پر نا ہی کوئی تشدد کے نشان ہیں اور نا ہی زیادتی کے کوئی شواہد ملے ہیں۔
دوسری جانب متوفیہ بچی کے تایا کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ بیوی کے شور سے اٹھا تو پتہ چلا کہ مہک کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی ہے، والد نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم لاش ملی بچی کی کی لاش
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔