25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ میں قرارداد کل پیش کی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا مقصد
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت
بیجنگ: نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور چین کی دوستی کے مستقبل کے رخ اور سی پیک فیزٹو پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور فولادی دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5