نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز کے واقعے کے بعد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرو فیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی تھی، مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے 2 ٹریلر کو بھی جلایا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا گیا جو اس کی اہم شرط تھی۔
سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ
نوٹیفکیشن کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کے بعد سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے ذریعے پبلک کی جائیں گی،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کریں گے اور ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے، سرکاری افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے تاہم کسی بھی افسرکی ذاتی معلومات کی راز داری کاخیال رکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں