سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔
پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، چیئر مین این ڈی ایم اے
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور انھوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنا کر اپنی آپریشنل تیاری میں نمایاں اضافہ کیا۔ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں سطحِ آب، زیرِ آب اور فضائی شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ بحری افواج مزید متحرک اور طاقتور بنی ہیں۔نیول چیف نے قومی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں ای کچہری، دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے براہِ راست مسائل بیان کیے
انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔ نیول چیف نے موجودہ دور کی جنگوں میں تکنیکی اختراع کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
انھوں نے یو اے ای کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے کہا نیشنل ایرو اسپیس اور پاکستان میری ٹائم پارک کے درمیان اہم تذویراتی اشتراک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے کہا اس شراکت داری کا مقصد ملکی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔
گوجرانوالہ میں یوتھ موومنٹ کی مقامی تنظیم بڑے فعال انداز میں سرگرم عمل تھی،پرنسپل ایم آئی شمیم تحریک پاکستان کے پرانے کارکنوں میں سے تھے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے نیول چیف نے پاک بحریہ اور پاک
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
معرکہ حق میں پاکستان سے بدترین شکست پانے والا بھارت اب بھی حواس باختہ ہے، بھارتی ایئر چیف نے پاکستان کے 5 ایف 16 اور ایک جے ایف 17 مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ایئرچیف نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا جو بھارت کے خلاف آپریشن میں اُڑے بھی نہیں۔
دوران پریس بریفنگ بھارت کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ایئر چیف کو چپ لگ گئی اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں کچھ نہیں بولوں گا، بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔