26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی۔
عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کارکنان کی ضمانتیں ضمانتیں منظور پی ٹی آئی کے 86
پڑھیں:
کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا اور لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں کچھ اور ہے۔
والٹن لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے استفسار کیا کہ احتجاج دونوں جانب سے ہوا لیکن معطل اپوزیشن ارکان ہوئے، حکومتی ارکان ذرا بھی نہیں ہٹے۔
وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ جہاں کوئی بھی اپنی لائن کراس کرتا ہے تو ہم انھیں سینٹر میں بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے، لیکن کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا یہ احتجاج نہیں کچھ اور ہے، میرے خیال سے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے اسپیکر صاحب نے جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کےلیے ایسا کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ گھر میں بھی بڑے کا رول ہوتا ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے ہی کوئی بہتر راستہ نکالنا پڑتا ہے۔