علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی۔ 

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ کتابیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی بچوں سے بات کروا رہے ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو بالکل تنہا کیا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے اس لیے یہ تعیناتی نہیں کر رہے۔

علیمہ خان نے کہا پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم نہیں مانیں گے، بانی نے کہا ہے کہ یہ خبریں صرف توجہ ہٹانے کےلیے پھیلائی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے

---فائل فوٹوز

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔

پولیس نے عمران خان کی فیملی کو جیل جانے سے روک دیا، صحافیوں کو دھکے دیے

پولیس نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔

جیل حکام نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 9 مئی کیس کی سماعت میں جانے کی اجازت دے دی۔

اڈیالہ جیل حکام نے 5 صحافیوں کو بھی سماعت کی کوریج کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات
  • پاکستان میں رول آف لاء اور اخلاقیات دفن کردی گئی ہیں: علیمہ خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
  • سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے
  • علیمہ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد اہم انکشاف
  • علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو۔
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی 
  • عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی