گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات—تصویر بشکریہ ایکس
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نے بلوچستان میں اسکول بس پر حملے میں معصوم بچوں کی شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تجارتی و بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، صوبے کے نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تعلیم میں اسکالرشپس کی فراہمی اور اسپورٹس میں صلاحیت رکھنے والے نوجوانوں کو امریکا سمیت دنیا بھر میں مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے امریکا اور خیبر پختونخوا سے تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق قائم مقام امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں دنیا کے بہترین ماربل، گرینائٹ اور دیگر معدنی وسائل ہیں، صوبے میں معدنیات، سیاحتی شعبے، قدرتی وسائل پر عالمی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، امریکا پاکستان کا ترقیاتی شراکت دار دوست ملک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائم مقام امریکی سفیر فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے نٹالی بیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی روابط میں مزید استحکام چاہتا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان خطے کے تنازعات کے حل میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔