سندھ اسمبلی—فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹس

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ فون ہی نہیں اٹھاتے۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیرِ پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے سندھ پبلک پرائیوٹ ترمیمی بل اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ترمیمی بل پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی

پڑھیں:

قومی اسمبلی: سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ کی قرارداد، کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل منظور

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو اعلان جنگ تصور کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایازصادق کی صدارت میں ہوا جس کے آغاز پر اپوزیشن رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی جس کی وجہ سے اجلاس میں پندرہ منٹ کیلئے ایوان کی کارروائی معطل کی گئی۔ وقفہ سوالات کے بعد ضمنی ایجنڈے میں وفاقی وزیر علی پرویزملک نے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے کا بل 2025 پیش کیا جس کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس بل 2025میں نجی کیپٹو پاور پلانٹس پر پہلے مرحلے میں پانچ فیصد لیوی عائد کی جائے گی جسے بعد میں دس اور پھر بیس فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ تحریک کے حق  میں رائے شماری کے بعد 2 بار ووٹوں کی گنتی کرائی گئی، حق میں 99، مخالفت میں 42 ووٹ آئے۔ قومی اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یہ ایوان اعلان جنگ تصور کرتا ہے۔ حکومت پاکستان اس معطلی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی شکست دی ہے اب وہ پراکسیزکے ذریعے دہشتگردی پر اتر آیا ہے، اس میدان میں بھی اسے شکست دیں گے۔ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کہا کہ خضدار بس حملے میں بھارت ملوث ہے، ہم بھارت کی پراکسیز کو شکست دیں گے۔ پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پانی ہماری زندگی ہے اور ہم زندگی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ مودی یہ کان کھول کر سن لے۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر حج متبادل اور عازمین حج کے کھانے کے معیار پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے ایوان کو یقین دلایا کہ ارکان نشاندہی کریں مسائل حل کئے جائیں گے۔ اسلام آباد ڈیرہ غازی خان موٹروے کی عدم موجودگی کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پر پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے کہا کہ اگلے برس  موٹروے کی فزییبلٹی کے لئے رقم رکھی جائے گی۔ قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اجلاس، بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے حکم پر ایک اور بل کی منظوری
  • قومی اسمبلی: سندھ طاس معاہدے کی معطلی اعلان جنگ کی قرارداد، کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل منظور
  • کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹس
  • توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
  • میئر کراچی کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر تحقیقات کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی : سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو اعلان جنگ تصور کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال، کراچی کو پانی کی فراہمی شروع
  • کراچی میں پانی نایاب
  • گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر