ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا محکمہ داخلہ پنجاب نے غنڈا ایکٹ 2025 کا مسودہ تیارکرلیا الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔