وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج اچانک مارگلہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹیشن کی صفائی، سہولیات اور مسافروں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر موجود انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ مسافروں سے براہ راست ان کی شکایات و تجاویز بھی سنی۔وزیر ریلوے نے سب سے پہلے اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور صفائی کی حالت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے کیونکہ یہ نہ صرف مسافروں کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ ریلوے کی ساکھ کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔اس کے بعد وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر کھڑی ٹرینوں کا معائنہ کیا اور خود ٹرین کے اندر جا کر ایک ایک بوگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہر بوگی میں صفائی، سہولیات، مسافروں کے آرام اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔ وزیر ریلوے نے ٹرین عملے سے بھی ملاقات کی اور ان سے خدمات کے معیار اور مسافروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیر نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے تجربات اور آرا حاصل کیں تاکہ ریلوے خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے ہر مسافر کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔مارگلہ اسٹیشن کے انتظامی حکام نے وزیر ریلوے کو ریلوے کی ترقی اور اسٹیشن کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر وزیر نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی تاکید کی تاکہ عوام کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت میسر ہو۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کے اس اچانک دورے کا مقصد ریلوے خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور مسافروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہے تاکہ ریلوے کو ملک کا ایک معتبر اور پسندیدہ سفری ذریعہ بنایا جا سکے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے کو ملک کا معتبر اور پسندیدہ سفری ذریعہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ مارگلہ اسٹیشن پر جلد تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور عوام کے لیے خاص طرز کے ریسٹورنٹس بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں، تاکہ مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارگلہ اسٹیشن وزیر ریلوے نے مسافروں کے حنیف عباسی جائزہ لیا کا تفصیلی کہ ریلوے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ٹیکساس سیلاب: آفات بارے بروقت آگہی کے نظام کی اہمیت اجاگر، ڈبلیو ایم او
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سیلاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ان کے بارے میں اطلاعات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لیتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر میں سیلاب سے متعلقہ 85 فیصد انسانی اور 50 ارب ڈالر کا معاشی نقصان انہی کے سبب ہوتا ہے۔
Tweet URLسست رو دریائی سیلاب کے مقابلے میں اچانک آنے والے سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
اسی لیے ایسے ممکنہ واقعات کی پیشگی اطلاع دینے کے نظام بہت ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو بچاؤ اور انخلا کے لیے وقت مل سکے۔یاد رہےکہ 4 جولائی کو ٹیکساس میں آنے والے سیلاب میں 100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ٹیکساس میں تباہی3 اور 4 جولائی کی رات ٹیکساس میں 46 سینٹی میٹر (تقریباً 18انچ) کی شدید بارش کے بعد کیر کاؤنٹی سے گزرنے والے دریائے گواڈالوپ میں اچانک اونچے درجے کا سیلاب آیا جس نے مقامی لوگوں اور اس علاقے میں چھٹی منانے والوں کو بے خبری میں جا لیا۔
امریکہ کے قومی موسمیاتی ادارے نے اس سیلاب کے بارے میں 12 گھنٹے پہلے انتباہ جاری کیا تھا جبکہ اچانک سیلاب کی پیش گوئی تین گھنٹے پہلے کر دی گئی تھی۔
موسم کا حال بتانے والے ریڈیو، ہنگامی انتظامات کے نظام اور ٹیلی ویژن پر بھی اس انتباہ کو نشر کیا گیا تھا لیکن علاقے میں لگائے گئے سمر کیمپ میں ہزاروں بچوں سمیت بہت سے لوگ اس پیغام سے بروقت آگاہ نہ ہو سکے۔
سیلاب آیا تو دریا میں پانی کی سطح تقریباً 8 میٹر تک بلند ہو گئی جو 45 منٹ تک برقرار رہی۔ سکول کی لڑکیوں کا سمر کیمپ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا جس کے کم از کم 27 شرکا پانی میں بہہ گئے۔ ریاست ٹیکساس کے حکام نے بتایا ہے کہ 160 سے زیادہ لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔
متواتر اور شدید سیلاب'ڈبلیو ایم او' نے کہا ہے کہ شدید بارش کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب کوئی نئی شے نہیں تاہم شہروں کی جانب تیزرفتار نقل مکانی، زمین کے استعمال میں تبدیلی اور گرم ہوتے موسم کی بنا پر ان کی رفتار اور شدت بڑھتی جا رہی ہے۔
گرم ماحول میں نمی زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے شدید بارشوں کے واقعات بھی تواتر سے پیش آ رہے ہیں۔2022 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب میں 1,700 سے زیادہ لوگ ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔ گزشتہ سال یورپ، مشرقی وسطیٰ اور افریقہ میں سیلابوں سے 36 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
رواں ہفتے نیپال اور چین کی سرحد پر آنے والے سیلاب میں دونوں ممالک کو ملانے والا مرکزی پل بہہ گیا۔
'ڈبلیو ایم او' رکن ممالک کو ایسی قدرتی آفات کے بارے میں پیشگی اطلاع دینے کے لیے 'اچانک سیلاب سے متعلق رہنمائی کا نطام' چلاتا ہے جو 70 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہا ہے۔ اس کے تحت سیٹلائٹ، ریڈار اور موسمیاتی نظام سے حاصل ہونے والی معلومات کو یکجا کر کے سیلاب کے خطرے بارے خبردار کیا جاتا ہے اور رکن ممالک کو قدرتی آفات کے مقابل استحکام پیدا کرنے کے لیے تربیتی پروگراموں میں بھی مدد مہیا کی جاتی ہے۔