Juraat:
2025-07-12@01:29:32 GMT

کے ڈی اے کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

کے ڈی اے کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے

پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات کے باعث پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے
ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دُکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا گیا

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے اربوں روپے کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ، پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی نہیں بن سکے ، پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات بھی ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے کراچی کے مختلف علاقوں میں 193ایمننٹی پلاٹس موجود ہیں، یہ پلاٹس ماسٹر پلان میں پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں، کے ڈی اے کی انتظامیہ ماسٹر پلان کے تحت پلاٹس پر پارکس اور کھیلوں کے میدان بنانے میں ناکام ہو گئی ہے ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی مالیت کے 139پلاٹس پر قبضے ہو گئے ہیں، کے ڈی اے انتظامیہ نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایمنٹی پلاٹس پر دو اپارٹمنٹ، ایک دفتر، ایک دکان اور ایک کمیونٹی سینٹر تعمیر کر دیا ہے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے کراچی میں اربوں روپے کے پلاٹس پر قبضے ہو گئے ہیں اور انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کوئی کارروائی یا اقدامات نہیں کئے ، ستمبر 2024میں کے ڈی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے کہا کہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کو کئی لیٹر ارسال کئے گئے ہیں۔ جنوری 2025 میں ڈپارٹمنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت کی گئی تجاوزات کے خاتمے اور ایمنٹی پلاٹس پر پارکس، کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کے لئے پلان تعمیر کیا جائے ، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ کراچی میں اربوں روپے کے 139 پلاٹس پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے اور قبضے ختم کروائے جائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کھیلوں کے میدان اربوں روپے کے پلاٹس پر قبضے کے ڈی اے گئے ہیں کے لئے

پڑھیں:

زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے  صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔

شازیہ مری  نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو دئیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی سیاسی بصیرت کے بدولت چاروں اکائیوں کو صوبائی خودمختاری ملی، جب ملک مشکلات میں آیا تو صدر زرداری ہی تھے جنہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے پہلے سویلین صدر ہوں گے جو اپنی دو صدارتی مدتیں مکمل کریں گے۔

اس کے علاوہ پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر زرداری کے استعفے کی باتیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا،  وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں، صدر  نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہنےکی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا کھیلوں پر بھی وار: پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں
  • کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • چیلسی کلب کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع، جیت کی صورت میں اربوں کا انعام!
  • چیلسی کلب کے ہاتھ میں تاریخ رقم کرنے کا موقع، جیت کی صورت میں اربوں کا انعام!
  • چیف جسٹس نمبر پلیٹوں کی آڑ میں اربوں کی ڈکیتی کا نوٹس لیں، محمود حامد
  • آصف زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
  • غزہ: القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فورسز پر حملہ، ایک فوجی ہلاک، ہتھیار قبضے میں لے لیے
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے، صدر مملکت کے استعفے کی افواہوں پر شازیہ مری کا ردعمل
  • زرداری کبھی میدان نہیں چھوڑتے‘، صدر مملکت کے استعفے کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
  • لاہور کی 59 عمارتیں خطرناک قرار، داتا گنج بخش ٹاؤن سرفہرست