— فائل فوٹو

کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

انٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث  انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ملتوی شدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

انٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بدھ 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 30 مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے امتحانات

پڑھیں:

کراچی بورڈ کے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام،امتحانات کے 19ویں روز بھی اردوکا پرچہ آﺅٹ ہوگیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام ہوگئے،امتحانات کے انیسویں روز بھی اردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آوٹ ہو گیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقراررہی، نقل مافیا بدستور فعال ہے اور امتحانی نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امتحانات میں پرچے آﺅٹ ہونے پر والدین، طلبہ اور تعلیمی ماہرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

والدین اور اساتذہ نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شہریوں نے حکومت اور وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرچہ آوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ امتحانی نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔واضح رہے کہ کراچی انٹر بورڈ کے تحت 5 مئی 2025 سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز5مئی سے شروع ہوا تھا جو29مئی تک جاری رہیں گے۔امتحانات میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے مختلف گروپ شامل تھے جن میں سائنس، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، اور ہوم اکنامکس کے ساتھ ساتھ اضافی سبجیکٹس اور امپروومنٹ کے امیدوار بھی شریک تھے۔

سالانہ پرچوں کیلئے 182 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ جن میں سے 122 مراکز صبح کی شفٹ کیلئے اور 60 شام کی شفٹ کیلئے تھے۔قبل ازیںکراچی کے تعلیمی اداروں میں امتحانی پیپرز آوٹ ہونے اور نقل کی روک تھام کیلئے انٹربورڈ نے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ خط میں سوشل میڈیا پر پرچے آوٹ کرانے اور نقل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

انٹر بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امتحانی پرچوں کے افشا، حل شدہ جوابات کی غیر قانونی فروخت، اور سوشل میڈیا پر منظم نقل کے سلسلے کو روکنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فوری طور پر مداخلت کرے۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امتحانی مواد لیک کیا جا رہا ہے اور طلبہ کو پیسے کے عوض حل شدہ جوابات فراہم کئے جا رہے تھے جو کہ سائبر جرائم کے زمرے میں آتا تھا۔خط میںمزید کہا گیا تھا کہ دھوکہ دہی کے طریقے اب سائبر جرائم کی شکل اختیار کر چکے ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان گروپس کی مکمل تحقیقات کریں اور ان کے منتظمین کا سراغ لگا کر قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
  • کراچی، انٹرمیڈیٹ کے 28 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی
  • 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیل کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی
  • یوم تکبیر پر عام تعطیل: کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی
  • کراچی بورڈ کے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام،امتحانات کے 19ویں روز بھی اردوکا پرچہ آﺅٹ ہوگیا
  • انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل انیسویں روز پرچہ آؤٹ
  • خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • گزشتہ روز آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • ندا یاسر کا نقل کر کے امتحانات دینے کا اعتراف