اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف نے احتجاجی تحریک کی قیادت کے لیے ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔صوبائی صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے، نئی احتجاجی تحریک کی قیات علی امین گنڈاپور کریں گے لیکن مختلف وقتوں میں مختلف افراد اس کو لیڈ کریں گے، کسی ایک بندے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں جنید اکبر نے بتایا کہ احتجاج سے پہلے صوابی یا پھر مارگلہ کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلیج بنا کر جمع ہوں گے، وہاں سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، جس دن اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنا ہوگا اسی دن ان شہروں میں بھی دھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا یا اسلام آباد کے قریبی علاقوں کے لوگ مارگلہ ٹینٹ ولیج میں قیام کریں گے، اکثریت کی رائے ہے کہ کراچی، کوئٹہ یا پنجاب کے لوگ اسلام آباد نہ آئیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام آباد میں دھرنا دیتے ہیں تو ملک بھر کے شہروں میں دھرنا دیا جائے گا، صوابی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا جبکہ مارگلہ سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔جنید اکبر نے یہ بھی کہا ہے کہ ماضی کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے اکثریت کی رائے سے فیصلہ ہوگا، کسی ایک بندے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد جنید اکبر کریں گے جائے گا

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد