Express News:
2025-11-03@08:12:21 GMT

سندھ اور پیپلزپارٹی

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

سندھ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی نے تیسری دفعہ حکومت قائم کی ہے۔ ایک وقت تھا جب پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی سیاسی جماعت ہوتی تھی، وفاق کی علامت ہوتی تھی۔ لیکن عملی طور پر پیپلزپارٹی اب سندھ کی جماعت ہی بن کر رہ گئی ہے۔

پنجاب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ بلوچستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ لیکن بلوچستان میں حکومت کیسے بنتی ہے سب کو علم ہے۔ ویسے تو جس کی وفاق میں حکومت ہو اسی کی بلوچستان میں حکومت بن جاتی ہے۔ اس وقت مرکز میں پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے۔ اس لیے بلوچستان میں بھی دونوں جماعتوں کی ہی حکومت ہے۔ گزشتہ دور میں وہاں باپ پارٹی اور تحریک انصا ف کی حکومت تھی۔ اب دونوں جماعتوں کا بلوچستان میں وجود ہی نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کا مرکزی حکومت میں ایک وزن ہے۔ وہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی اتحادی ہے لیکن یہ سب سندھ کے سر پر ہے۔ ان کی سیٹوں کی اکثریت سندھ سے ہے، ان کی سیاست کا مرکز سندھ ہے۔ وہ مرکز کے بڑے اتحادی ہیں لیکن سندھ کی طاقت پر ان کا یہ اتحاد ہے۔ اس لیے اس وقت عملی طورپر پیپلزپارٹی سندھ کی جماعت ہے۔

وہ باقی صوبوں میں سیاسی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ پنجاب پر بہت توجہ ہے لیکن جب بھی سندھ کی بات آتی ہے پیپلزپارٹی سیاسی طور پر پنجاب کی قربانی دے دیتی ہے۔ حال ہی میں نہروں کے معاملہ پر بھی پیپلزپارٹی نے سندھ کو پنجاب پر ترجیح دی ہے۔ انھوںنے سندھ کے ووٹ بینک کو پنجاب کے ووٹ بینک پر ترجیح دی ہے۔ ہم اس کے سیاسی اثرات دیکھتے ہیں۔ پنجاب میں ان کا ووٹ بینک کم ہوتا رہتا ہے۔

لیکن خطرہ کی بات یہ ہے کہ آج کل پیپلزپارٹی کے سیاسی قلعہ سندھ پر بھی سیاسی نقب لگ رہی ہے۔ وہاں نہروں کے معاملہ پر احتجاج رکے نہیں ہیں۔ بلکہ سندھ قوم پرستوں کے احتجاج پر تشدد ہوتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ سندھ میں نوشہرہ فیروز میں نہروں کے معاملہ پر پرتشدد احتجاج ہو ئے اور وہاں مظاہرین نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی۔ اس سے پہلے وہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔ لیکن تب ہم سب کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے سندھ میں غصہ ہے۔ لیکن کیا وہاں لوگوں میں پیپلزپارٹی کے لیے بھی غصہ ہے۔ کیا پیپلزپارٹی بھی مشکل میں ہے۔ یہ ایک عجب سوال ہے۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا قافلہ جامشورو سے گزر رہا تھا تو سندھ قوم پرست مظاہرین نے آصفہ بھٹو کے قافلہ پر حملہ کر دیا ۔ میں سمجھتا ہوں یہ پیپلز پارٹی کے لیے بہت خطرناک ہے۔ آصفہ بھٹو تو وہاں سے بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔ کوئی ان کے مقابلہ میں انتخاب لڑنے کو تیار نہیں تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں سندھ کے لوگوں کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شکل نظر آتی ہے۔ وہ تو سندھ میں بہت مقبول ہیں اور اب سندھ قوم پرستوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا گیا ہے۔ گاڑی پر ڈنڈے برسائے گئے ہیں۔ ان واقعات نے بہت سے سیاسی سوالات جنم دے دیے ہیں۔

کیا سندھ کے قوم پرست سیاسی طور پر اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ محترمہ آصفہ بھٹو پر حملہ کر سکیں؟ کیا اتنے طاقتور ہوگئے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے وزیر داخلہ کے گھر کو آگ لگا سکیں؟ کیا سندھ پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے نکل رہا ہے؟

نہروں کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے وکٹ کے دونوں طرف کھیلا ہے۔ پہلے وہ نہروں والے معاملہ کے ساتھ تھی۔ لیکن پھر سندھ کے مخصوص حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے اپنا سیاسی موقف بدل لیا۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نہروں کے مخالف سیاسی احتجاج کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ ملک کی ہائی ویز بند ہو گئیں۔ پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ لیکن پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ہائی ویز نہیں کھلوائیں۔ ایسا نہیں کوئی ہزاروں لوگ سڑکوں پر بیٹھے تھے‘ چند سو لوگ تھے۔ ملک بند ہوگیا لیکن پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کوئی ایکشن لینے کے لیے تیارنہیں تھی۔

ہمیں بتایا گیا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرتی تو سندھ پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے نکل جاتا۔ پیپلز پارٹی کی سیاست داؤ پر لگ گئی تھی۔ پیپلزپارٹی کے پاس کوئی آپشن ہی نہیں تھا۔ پیپلزپارٹی والے مانتے تھے کہ ایک اجلاس میں صدر آصف زرداری نے نہروں کی منظوری دی تھی لیکن پھر حالات بدل گئے اور پیپلزپارٹی نہروں کے خلاف احتجاج میں شامل ہو گئی۔

پیپلزپارٹی نے خود جلسہ جلوس کرنے شروع کر دیے تھے۔ بلاول خود بھی میدان میں آگئے۔ ویسے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حالت بھی کوئی مختلف نہیں تھی۔ مرکز اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نہریں بننے کی حامی تھی۔ لیکن سندھ کی ن لیگ نہروں کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔ ان کا موقف تھا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں یہ کوئی اچھی سیاسی حکمت عملی نہیں تھی۔

اسکرپٹ تو بہترین تھا۔ پیپلزپارٹی پہلے احتجاج میں شامل ہوئی۔ نہروں کے خلاف ماحول خود ہی بنانا شروع کر دیا۔ اگر پیپلزپارٹی شامل نہ ہوتی تو شاید ایشو اتنا بڑا بنتا بھی نا۔ لیکن پیپلزپارٹی نے شامل ہو کر مسئلہ کو بڑا کر دیا۔ اب پیپلزپارٹی کا خیال تھا کہ وہ نہروں کا منصوبہ ختم کروا کر سندھ میں ہیرو بن جائیں گے۔ وہ سندھ میں کہیں گے کہ پیپلزپارٹی نے نہریں ختم کروا دی ہیں۔ اور ہوا بھی یہی، وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کے دباؤ میں نہروں کا منصوبہ ختم کر دیا۔ لیکن پیپلزپارٹی نہروں کا منصوبہ ختم کروا کر جس طرح سندھ میں ہیرو بننا چاہتی تھی وہ نہیں بن سکی۔

یہی خطرہ کی گھنٹی ہے۔ سندھ قوم پرست پیپلزپارٹی کو ہیرو بننے نہیں دے رہے۔ وہ پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کو پہلی دفعہ کوئی امید کی کرن نظرآئی ہے، وہ اس موقع کو غنیمت جان رہے ہیں، لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے اندرون سندھ ووٹ بینک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پر تشدد مظاہروں سے پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ موجود سیاسی خوف ختم کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنی سیاسی حقیقت منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی سے غلطی ہوگئی۔ ان کو پہلے ہی روکنا تھا۔ پہلے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اب یہ پیپلز پارٹی کو کھا رہے ہیں۔ سیاست اسی چیز کا نام ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نہروں کے معاملہ پر کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ لیکن پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی کے پیپلزپارٹی کی پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں پیپلز پارٹی ا صفہ بھٹو ووٹ بینک پارٹی کی پارٹی نے پارٹی کے پارٹی کا پر حملہ سندھ کی سندھ کے کے خلاف کر دیا کوئی ا کے لیے

پڑھیں:

پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-21
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا ڈینگی وائر س سے بچاو کے لیے روزانہ اسپرے کرایا جارہا ہے اور اسپتالوں میں بھی حکومت کی جانب سے علاج کرایا جارہا ہے اور جن علاقوں میں اسپرے نہیں ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو ہم وقت پر عوام کی خدمت کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اگر عوام کو پھر بھی سہولت میسر نہ ہو تو عوام کی شکایت پر کام نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ہماری اصل طاقت عوام ہے اور ہم سیاست اپنی عوام کی خدمت کے لیے کر رہے ہیں انھوں کہا پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوا باتیں کرنے کچھ کام نہیں ہے اس لیے ہم اپنی توجہ ان کے بجائے عوام کی خدمت پر دے رہے ہیں اس موقع پر انھوں عوامی شکایات سنی اور ان کے حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کراچی میں سڑکیں ٹھیک نہیں لیکن بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا اور حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا، فواد چوہدری
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے
  •  حکومت یا عسکری قیادت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی چیئرمین