بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے معرکہ حق میں عبرت ناک شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بڑھک لگائی ہے کہ ہم نے ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں ،پاکستان میں  پہلے ہی پسینے چھوٹ گئے۔
گاندھی نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ میں نئی نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کو کس طرح تباہ کیا گیا۔ اگر آپ 1960 کے سندھ طاس  معاہد ےکا جائزہ لیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس میں طے کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ندیوں پر بننے والے ڈیموں کی صفائی نہیں کی جائے گی۔ ان میں سے سلٹ (تلچھٹ) نہیں نکالی جائے گی، نچلے دروازے جو تلچھٹ نکالنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، انہیں بند ہی رکھا جائے گا۔ 60 سال تک یہ دروازے کبھی نہیں کھولے گئے جن ذخائر کو 100 فیصد گنجائش تک بھرنا تھا، وہ اب صرف 2 یا 3 فیصد پر رہ گئے ہیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی سخت فیصلہ نہیں کیا، لیکن پڑوس میں لوگ پسینہ پسینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے کچھ نہیں کیا اور وہاں (پاکستان) لوگ پسینے میں ڈوبے ہوئے ہیں ہم نے صرف ڈیموں کی صفائی کے لیے چھوٹے دروازے کھولے ہیں اور وہاں پہلے ہی سیلاب آ گیا ہے۔جنگی جنون میں مبتلا نریندرمودی نے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان نے ان دہشت گردوں کو ریاستی اعزازات دیے جو بھارت فضائی حملوں میں نشانہ بنے ان کے تابوتوں پر پاکستان کے جھنڈے لگائے گئے اور ان کی فوج نے انہیں سلامی دی  یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیاں ان کی باقاعدہ جنگی حکمت عملی کا حصہ ہیں آپ پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں اور آپ کو اس کا جواب اسی انداز میں دیا جائے گا ساتھ ہی انہوں نے یہ راگ بھی الاپ دیاکہ ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے ہم پُرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تاکہ دنیا کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کر سکیں

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پہلے ہی

پڑھیں:

پاکستان بھر میں عید الاضحی 7 جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا اور پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے جن میں چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • گولی دھمکی پر بھارتی وزیر اعظم کو پاکستانیوں کی جانب سے کرارا جواب
  • یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانیوں کا ملک کیلئے جوش و جذبے کا اظہار
  • ذوالحجہ کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ عید کب ہو گی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سےخبر آگئی
  • پاکستان بھر میں عید الاضحی 7 جون کو منائی جائے گی، رویت ہلال کمیٹی
  • ’’پہلے بڑے چورپکڑیں ‘‘ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے بجلی چوری پر مقدمات کابل مستردکردیا
  • سول ملٹری تنخواہوں پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ
  • سات مئی : جنوبی ایشیا کے لیے سچائی کی گھڑی
  • بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے ، لاہور ہائیکورٹ
  • پی ایس ایل فائنل، ٹاس سے محض 10 منٹ پہلے اسٹیڈیم پہنچنے والے سکندر رضا کی دلچسپ کہانی