مختلف شہروں میں آندھی، طوفان، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔
پشاور میں بھی آندھی سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔
اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد مکانات اور مسجد کونقصان پہنچا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ دیامر، بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے ہے۔
خیبر پختوںخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، پنجاب میں بھی کہیں مٹی کے طوفان اور کہیں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ندھی
پڑھیں:
رواں ہفتے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک میں دوبارہ آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی کردی
27مئی کی (شام یا رات سے 30 مئی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی اور ڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:اسلام آباد سمیت بالائی، وسطی حصوں میں آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کاشت کار حضرات اپنی فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔ عوام الناس مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی اور گرج چمک آندھی و بارش بارش ژالہ باری محکمہ موسمیات