ملک میں ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری جانب مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات اور سپارکو نے دعویٰ کیا تھا کہ آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے، اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ خیال رہے سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم ذوالحج 29 مئی کو ہو گئی جو درست ثابت ہوئی۔
دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈونیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، انڈونیشیا میں ذوالحج کا آغاز 28 مئی بروز بدھ سے ہوگا جبکہ عیدالاضحیٰ 6 جون 2025ء کو منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ برونائی دارالاسلام اور ملائیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا،برونائی دارالاسلام اور ملائیشیا میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025ء کو منائی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر چاند کی
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا؛ عید 7 جون کو ہوگی ؛ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا؛ عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی ، یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں ہوئے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی
لاہور میں چاند نظر نہیں آیا
سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئےآج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے تھی۔
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
پاکستان میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ٓذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان میں عید الاضحی 7 جون کو ہوگی ,یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی ،
زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے بھی کہا ککراچی میں چانددیکھنے کی شہادت کسی بھی جگہ سے موصول نہیں ہوئی۔
مفتی کاشف فریدی نے کہا ملتان شہر میں بادلوں کے باعث چاند نظر نہیں آیا ۔ شہر میں کوئی شہادت چاند کے حوالے سے موصول نہین ہوئی ۔چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتیں مل گئیں
پشاور میں پروفیسر عبدالغفور نے کہا کہ کوشش کی کہ چاند دیکھیں لیکن بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا ،پشاور:اگر چاند دیکھنے کی شوائد آئے تو مرکزی رویت ہلال کو بھیجی جائے گی موسم ابرالود ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،
تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فائنل اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید 7 جون ہفتے کے روز ہوگی