عوام ہو جائیں خبردار !!!ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد ہیں اب شہر قائد کے باسیوں پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کراچی کے شہریوں پر کمشنر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم یہ پابندی مفاد عامہ اور ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ کراچی میں نالوں، کھلی جگہوں پر کچرا اور فضلہ سمیت دیگر ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے یہ پابندی ایم ڈی ایس ایس ڈبیلو ایم بی کی درخواست پر لگائی ہے اور اس پابندی کا نفاذ 2 ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمشنر کراچی کاکہنا ہے کہ کچرا اور ملبہ پھینکنے سے نالے بلاک اور پانی کے اخراج میں مشکلات کا خطرہ ہے۔ اس لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے لیے متعلقہ اداروں اور پولیس حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔واضح رہےکہ کراچی میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک ڈمپر چلانے، سڑکوں پر ڈبل پارکنگ کرنے، چنگچی رکشے چلانے، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں اور قربانی کے جانور فروخت کرنے سمیت کئی دیگر پابندیاں عائد ہیں۔ تاہم ان میں سے کم پر ہی عملدرآمد ہو پاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پابندی عائد کر دی گئی ہے
پڑھیں:
منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر پر پابندی عائد
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منشیات کے استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما پر پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر ویویان کنگما کو منشیات کے استعمال کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولر ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی نے کہ اہے کہ 30 سالہ بولر کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ون ڈے میچ کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ویویان کنگما نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد استعمال کیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ نیدرلینڈز کے بولر پر پابندی کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی جاسکتی ہے اگر وہ ثابت کرپائے کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ویویان کنگما کا 12 مئی کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک روزہ میچ اور اس کے بعد کھیلے گئے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کردیے گئے ہیں۔