طاقت کے نشے میں چور مودی نے بالآخر ٹرمپ کے پائوں پکڑ کر جنگ بندی کا اعلان کیا، محمد اظہر مغل
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے لئے تر نوالہ نہیں پاکستان نے پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چٹوا کر پوری دنیا میں اپنے وجود کو تسلیم کرا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ملتان کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، ملک حیدر عثمان، ایم رمضان خالد جوئیہ، ملک سجاد حیدر میتلا، سید حنفیہ عباس بخاری، امتیاز مرالی، حافظ محمد شعیب قریشی، سیدہ میمونہ شیر زمان، وسیم ممتاز، ملک اکرم بھٹی، اجمل کانجو، بلال ابرار آرائیں، سید ضیا حیدر زیدی، عرب حسن، زوہیب حسن، آصف اقبال اور ذوالکفل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے والوں کو بہت اچھی طرح سمجھ آگئی ہے کہ پاکستان کسی کے لئے تر نوالہ نہیں، پاکستان نے پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چٹوا کر پوری دنیا میں اپنے وجود کو تسلیم کرا چکا ہے، طاقت کے نشے میں چور مودی نے باالآخر ٹرمپ کے پائوں پکڑ کر جنگ بندی کا اعلان کیا، پاکستان کو جو آج طاقت و عزت ملی ہے وہ سب مرحوم ڈاکٹر قدیر، ذوالفقار علی بھٹو ،میاں نواز شریف اور بہت سے گمنام لوگوں کی مرہون منت ہے، قوموں کی تاریخ میں ایام کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور جو قومیں اپنے محسنوں، شہدا کو یاد رکھ کر ان کے دن مناتی ہیں انہیں کبھی کوئی نہیں مٹا سکتا، انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کتنسی پر قائداعظم کے ساتھ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر بھی لگائی جائے، آخر میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان سے منسوب بار ہال میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی تصویر آویزاں کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پاکستان میں اپنے
پڑھیں:
پاکستانی وفد کا اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام کے تحت دورہ مکمل
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اماراتی حکومت کے تجرباتی تبادلہ پروگرام (ای ای پی) کے تحت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔
پاکستانی وفد نے اماراتی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ اماراتی حکومت کے زیراہتمام دو روزہ "ایکسپیریئنس ایکسچینج پروگرام" میں شرکت کی۔
بلال اظہر کیانی نے ڈیجیٹل گورننس، عوامی خدمات کی فراہمی اور جدید ٹیکس نظام کے شعبوں میں علم و تجربے کے تبادلے کو ممکن بنانے پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا اور عالمی معیار کی ڈیجیٹل گورننس، کارکردگی اور عوامی شعبے میں مسابقت کے لیے پاکستان کے پُر عزم ہونے کا اظہار کیا۔