ملک میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردی اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.
رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1711.08روپے، راولپنڈی 1704.91روپے، گوجرانوالہ1596.84 روپے، سیالکوٹ1625.66 روپے، لاہور1553.83روپے،فیصل آباد1552.51روپے ریکارڈ کی گئی۔
ملتان1547.68روپے، بہاولپور1604.70روپے، کراچی 1652.93روپے، حیدرآباد1760.79 روپے، سکھر1501.97روپے، لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اور خضدار میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چین کی کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا،5 افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: روپے ریکارڈ کی گئی ملک میں
پڑھیں:
میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے نام جاری کر دیے ہیں
*لاہور بورڈ*
حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
نور الہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر کے ساتھ دوسری
محمد علی نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لی
*راولپنڈی بورڈ*
محمد عثمان نے 1188 نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا
سعد خان 1172 نمبر
ایان خان 1169 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے
*فیصل آباد بورڈ*
محمد معیز قمر 1189 نمبر کے ساتھ ٹاپ پر رہے
ماہم ممتاز 1187
میرب ورک 1186 نمبر کے ساتھ نمایاں رہیں
*ملتان بورڈ*
ہارون حامد نے 1193 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی
حسینہ فاطمہ 1188 نمبر
اشبہ فاطمہ، میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی_