نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سال کے اوسط بجلی سپلائی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 7 سال کے اوسط بجلی سپلائی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا۔
نیپرا نے اس سے قبل کے الیکٹرک کے 7 سالہ ڈسٹری بیوشن و ٹرانسمیشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا 7 سالہ بجلی سپلائی ٹیرف 24-2023ء سے 30-2029ء تک کے لیے ہو گا، 30 جون 2023ء کو کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 24-2023ء کے لیے 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے گزستہ ٹیرف کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے، کے الیکٹرک کا اس سے قبل یہ ٹیرف 33روپے 82 پیسے فی یونٹ تھا، کے الیکٹرک کو ملنے والا ٹیرف 24-2023ء کے لیے ڈسکوز کے بنیادی ٹیرف سے 34 فیصد زائد ہے۔
ذرائع کے مطابق 24-2023ء کے لیے ڈسکوز کا بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے فی یونٹ تھا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے 24-2023ء کے لیے بجلی کی سپلائی کے ٹیرف میں 31 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی خریداری قیمت شامل ہے، کے الیکٹرک بجلی سپلائی ٹیرف میں 2 روپے 86 پیسے ٹرانسمیشن لاگت کے شامل ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی سپلائی کے ٹیرف میں 3 روپے 31 پیسے ڈسٹری بیوشن کاسٹ کے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے نیپرا کا 52.6 ارب روپے کے بجلی بلوں کی 3 ماہ میں واپسی کا حکم نیپرا نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی
نیپرا فیصلہ کے مطابق بجلی کی سپلائی کے ٹیرف میں 2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا سپلائی مارجن شامل کیا گیا ہے، گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 44 پیسے فی یونٹ کی کٹوتی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کا نیا اوسط بجلی کی سپلائی کا ٹیرف صارفین پر اثر انداز نہیں ہو گا۔
ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ مقرر ہیں، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے پورا ہو گا۔
7 سال کے دوران کے الیکٹرک کو وصولیوں کا ہدف 93.25 سے بڑھا کر 96.50 فیصد دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے 7 سال بجلی سپلائی ٹیرف بجلی کی سپلائی پیسے فی یونٹ کے ٹیرف میں 2023ء کے لیے اوسط بجلی کے مطابق گیا ہے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔