اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلگام واقعے کے پہلے دن سے پاکستان تحقیقات کامطالبہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، جنگ میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر 28 تاریخ کو نواز شریف نے دھماکے نہ کیے ہوتے تو یہ لڑائی مختلف انداز میں ہوتی۔

اُن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پھر سے اجاگر ہو گیا، اب کشمیر ایشو پر بھی بات ہو گی، پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ نہیں، مسئلہ کشمیر کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے جارحیت میں نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق پاکستان نے بھارت کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمار دنیا کے طاقتور جنرلز میں ہوگیا ہے: سید نذیر گیلانی

— تصویر بشکریہ پی ٹی وی

صدر ہیومن رائٹس فورم فار کشمیر سید نذیر گیلانی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے طاقتور جنرلز میں شمار ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی میں سید نذیر گیلانی سے کشمیری صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران  نذیر گیلانی نے کہا کہ دنیا نے کشمیر کے بارے بھارتی موقف کو مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے پاکستان کو موجودہ حالات کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کئی قراردادیں منظور کی ہیں۔ تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق کشمیری عوام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔ بھارتی قیادت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمار دنیا کے طاقتور جنرلز میں ہوگیا ہے: سید نذیر گیلانی
  • پاکستان بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہی، حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،سر دار ایاز صادق
  • پاکستان بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہی، حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: ایاز صادق
  • 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے؛ سردار ایاز صادق
  • بھارت جب بھی جارحیت کرے گا, اُسے ہر محاذ پر سخت جواب دیا جائے گا:ایاز صادق
  • پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق
  • پاکستان دشمن کی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے: ایاز صادق
  • ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام تھا: اسپیکر قومی اسمبلی کا خراجِ تحسین
  • یومِ تکبیر قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے: اسپیکر ایاز صادق