اونٹ کے منہ میں زیرہ مثال تو ہر ایک نے سنی ہی ہوگی، تاہم اب قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ ہی چبا ڈالا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اونٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک اونٹ اس کا ہاتھ منہ میں دبوچ لیتا ہے۔شہری کے چیخنے اور مختلف تدبیروں کے باوجود بھی اونٹ اس کا ہاتھ چھوڑنے سے انکاری رہتا ہے تاہم کچھ دیر بعد اونٹ اپنے آپ ہی مذکورہ شہری کا ہاتھ چھوڑ دیتا ہے۔
گو کہ شہری کا زیادہ نقصان تو نہیں ہوا تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے منچلوں کو سبق مل گیا کہ قربانی کے جانوروں کو تنگ نہ کیا جائے ورنہ انجام اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق زیر گردش افواہوں کا نوٹس لے لیا
پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی پیغامات کو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے مسترد کردیا۔
سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر پنک اسکوٹیز سے متعلق جعلی پیغامات اور اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔
ایس ایم ٹی اے نے پنک اسکوٹیز کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق خبروں اور پیغامات کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھروسا نہ کریں، نہ ہی اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں۔
ایس ایم ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق پنک اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ جعلی پیغامات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔