پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں معروف غیر ملکی اسپورٹس پریزنٹر ایرن ہالینڈ پر پاکستانیوں رَنگ چڑھ گیا۔

حال ہی میں کامیابی سے اختتام پذیر ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کا حصہ بننے والی آسٹریلوی اسپورٹس پریزنٹر پر بھی پاکستان کی دیوانی ہوگئیں۔

اپنی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپورٹس پریزنٹر نے چائے کے اسٹال پر بغیر پانی ڈالے دودھ پتی چائے کو بنانے اور سیکھنے کی ویڈیو شیئر کی، جس نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا۔

مزید پڑھیں: ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں

وہ اسٹال ہولڈر سے پوچھ کر دودھ میں چینی اور پتی مطلوبہ مقدار میں ڈالتی رہیں اور سیکھتی رہیں، چائے بننے کے بعد کسٹمرز کو پیش کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی

اس کے ساتھ ہی وہ ویڈیو میں خود بھی مزے مزے سے چسکیاں لے کر پیتی بھی دکھائی دیتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی اردو میں کہتی ہیں کیا بات ہے۔

مزید پڑھیں: میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں؛ ایرن ہالینڈ کو کراچی کے فینز کی یاد ستانے لگی

ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ چائے اتنی پسند آئی ہے کہ وہ اپنے وطن آسٹریلیا جا کر اسی طریقے سے چائے بنا کر پیئیں گی۔

قبل ازیں ایرن ہالینڈ کراچی میں میچز کے دوران نلی بریانی کھانے ایک ریسٹورینٹ پہنچیں تھی، جہاں مداحوں نے انکے ساتھ تصاویر و ویڈیو بھی بنوائیں تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایرن ہالینڈ

پڑھیں:

 کیمرون : دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک‘ 4زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-06-13

یاؤنڈے(انٹرنیشنل ڈیسک)  وسط افریقی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون میں بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار کے اندر پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔ تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • ایچ پی وی ویکسین مہم پر جھوٹا پروپیگنڈا، وائرل ویڈیو گمراہ کن قرار
  • ایرانی انفلوئنسر میک اپ کی مدد سے اداکارہ کاجول بن گئی، ویڈیو وائرل
  • ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  •  کیمرون : دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک‘ 4زخمی
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • ایک، ایک روپے مانگ کر لکھ پتی بننے والا شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک، پرانی ویڈیو بھی وائرل