ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں ان کی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ 2 ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ٹرمپ کے رویے کو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پہلی وائرل ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اطالوی وزیراعظم سے مصافحہ کرتے اور ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ٹرمپ مصافحے کے دوران اپنے دوسرے ہاتھ سے میلونی کے ہاتھ پر تھپکی دیتے ہیں، جس پر وہ زبردستی مسکراتی ہیں اور پھر فوراً ہاتھ چھڑا کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس لمحے کو ’میلونی نے زبردستی مسکراہٹ سجائی، پھر ٹرمپ سے دور چلی گئیں‘ جیسے جملوں کے ساتھ شیئر کیا، اور اسے غیر رسمی و ناپسندیدہ رویہ قرار دیا۔
WATCH: Meloni fakes a smile, then flees Trump.
— Clash Report (@clashreport) October 14, 2025
دوسری ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو میلونی کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جارجیا میلونی کی قیادت، صلاحیت اور سیاسی بصیرت کو سراہا، ساتھ ہی انہیں ’خوبصورت خاتون‘ قرار دیا۔ تاہم، ٹرمپ نے فوراً وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’شاید مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، کیونکہ امریکا میں اگر کسی عورت کو خوبصورت کہا جائے تو یہ سیاسی کیریئر کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن میں یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہوں‘۔
ٹرمپ نے میلونی کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، ’مجھے امید ہے کہ آپ کو خوبصورت کہلانے پر اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں‘۔
Trump: Italy… if you say a woman is beautiful in the United States it is the end of your political career but I'll take my chances. You don't mind being called beautiful do you? You are. pic.twitter.com/lVk9J5MlJQ
— Acyn (@Acyn) October 13, 2025
سوشل میڈیا پر ان بیانات اور ویڈیوز کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے ٹرمپ کے رویے کو غیر مناسب اور روایتی سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا، جبکہ چند افراد نے اسے ایک غیر رسمی اور دوستانہ انداز قرار دے کر سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اطالوی وزیراعظم اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ ویڈیوز وائرل ڈونلڈ ٹرمپ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اطالوی وزیراعظم اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ ویڈیوز وائرل ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔