Daily Ausaf:
2025-09-17@23:38:42 GMT
کمی یا اضا فہ ؟پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟جانئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے تین لاکھ 49 ہزار 300روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکا بھاؤ بھی دو لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 309 ڈالر فی اونس ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932