آواز سے زیادہ تیز رفتار طیارے سے متعلق تجربہ کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
امریکا کے ایک اسٹارٹ اپ کی جانب سے کامیاب آزمائش کے بعد سپر سونک سفر اب جلد ہی حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے۔ عملی میدان میں آنے کے بعد سپر سونک طیارہ مسافروں کو 55 منٹ میں نیو یارک سے پیرس پہنچا سکے گا۔
ٹیکساس کی مقامی کمپنی وینس ایرو اسپیس نے روٹیٹنگ ڈیٹونیشن راکٹ انجن (آر ڈی آر ای) کا دنیا کا سب سے پہلا ٹیسٹ مکمل کیا ہے۔ یہ جدید پروپلژن سسٹم تھرسٹ پیدا کرنے کے لیے ایندھن کو جلانے کے بجائے اسپننگ ایکسپلوژنز کا استعمال کرتا ہے۔
کمپنی نے یہ آزمائش نیو میکسیکو میں قائم اسپیس پورٹ امیریکا پر 14 مئی بروز بدھ کو کی۔ آزمائش میں ایک چھوٹے راکٹ میں نئے انجن کو نصب کیا گیا تھا۔
وینس کی سی ای او سارہ ڈگلبی کا کہنا تھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کے لیے کمپنی پانچ برس سے کام کر رہی تھی۔
کمپنی اس انجن کو اپنے آئندہ آنے والے سپر سونک جیٹ اسٹار گیزر میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا ماک 4 (آواز کی رفتار سے چار گُنا زیادہ رفتار) کی رفتار تک پرواز کرنا متوقع ہے۔
اگر اس 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اس طیارے کو کمرشل سفر کے لیے منظوری مل گئی تو نیو یارک سے پیرس کا 5833 کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹے سے کم وقت میں کیا جا سکے گا۔
وینس ایرو اسپیس اپنا طیارہ 2030 کی دہائی کے ابتداء میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی ایک پرواز میں 12 مسافر سفر کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔