وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے

انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو بھی یاد کیا۔

شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ’ون کنٹری، ٹو سسٹمز‘ فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی شاندار معاشی اور سماجی ترقی کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے صدر شی جن پنگ کے وژن سے متاثر ہو کر IOMed کے قیام کو ایک سنگ میل قرار دیا، وزیر خارجہ نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور شہر کی معاشی و ثقافتی تنوع میں کردار کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

چیف ایگزیکٹو نے وزیر خارجہ کے دورے کا پرجوش خیرمقدم کیا، چیف ایگزیکٹو نے ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کی سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار جان لی چین دفتر خارجہ ہانگ کانگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار جان لی چین دفتر خارجہ ہانگ کانگ چیف ایگزیکٹو نے ہانگ کانگ ہانگ کانگ کے اسحاق ڈار جان لی

پڑھیں:

چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے منفرد فوائد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے  ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب میں امن، استحکام، انصاف اور عدل کے فروغ کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے لئے چین کا اقدام بروقت ہے اور کثیرجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کامیاب رہی۔

پاکستان نے چین کی ثالثی کی تجویز قبول کرلی ہے اور افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی وزیرخارجہ اور  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے، اعتماد بڑھے گا اور تعاون مضبوط ہوگا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ
  • سینیٹر مشاہد حسین سید نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات
  • عالمی ثالثی تنظیم قائم، پاکستان رکن: افغانستان میں ناظم الامور کی جگہ سفیر مقرر ہو گا: اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ میں چینی وزیر خارجہ، چیف ایگزیکٹو سے ملاقات
  • کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں: اسحاق ڈار
  • آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے، اسحاق ڈار
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات 
  • ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے