پیدائش و وفات کے ڈیٹا انضمام کیلئے محکمہ صحت جی بی اور نادرا کے درمیان معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اس معاہدے کے تحت، تینوں ادارے مل کر ایک مربوط نظام تیار کریں گے جو پیدائش اور وفات کے اعداد و شمار کو موثر طریقے سے جمع اور انضمام کرے گا۔ اس سے نہ صرف صحت کی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان، مقامی حکومت اور نادرا کے درمیان پیدائش و وفات کے ڈیٹا انضمام کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر، محکمہ صحت، مقامی حکومت و دیہی ترقی ، اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کے درمیان پیدائش و وفات کے اطلاعاتی ڈیٹا کے انضمام کے لیے ایک سہ فریقی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط اعلیٰ سطحی ایک تقریب میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد سول رجسٹریشن نظام کو مضبوط بنانا اور آبادی کے ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس معاہدے کے تحت، تینوں ادارے مل کر ایک مربوط نظام تیار کریں گے جو پیدائش اور وفات کے اعداد و شمار کو موثر طریقے سے جمع اور انضمام کرے گا۔ اس سے نہ صرف صحت کی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔ نادرا کے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے استعمال سے، یہ نظام ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفات کے
پڑھیں:
جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
ملک میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ادویات کے لیے جدید ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو جعلی دواؤں سے محفوظ بنانا اور دوا سازی کے شعبے میں شفافیت اور نگرانی کو مزید موثر بنانا ہے۔منگل کے روز وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ کے لیے ڈرگ لیبلنگ اور پیکنگ رولز میں ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں کے بعد ایک جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا.جس کے ذریعے ادویات کی تیاری سے لے کر صارف تک پہنچنے کے پورے عمل کی نگرانی اور تصدیق ممکن ہو سکے گی۔وزیر صحت کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان سے جعلی، نقلی اور ناقص معیار کی ادویات کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملک میں دستیاب ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور تصدیق کیا جا سکے گا.جس سے ادویات کے نظام میں شفافیت، تحفظ اور جوابدہی میں نمایاں بہتری آئے گی۔نئے ضوابط کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی پیکنگ پر معیاری ٹو ڈی (2D) بارکوڈز اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کرنا ہوگا۔ اس نظام کے ذریعے متعلقہ ادارے ادویات کی نقل و حرکت پر پیداواری مرحلے سے لے کر صارف تک مسلسل نظر رکھ سکیں گے، جبکہ جعلی مصنوعات کی نشاندہی اور ان کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نظام مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد عوام کسی بھی دوا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ، قیمت اور تصدیقی حیثیت سمیت دیگر اہم معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس سے مریضوں کو بہتر اور باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور دواسازی کے شعبے پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔اس منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کرے گی جو دوا ساز صنعت کے لیے تفصیلی تکنیکی رہنما اصول بھی جاری کرے گی تاکہ نئے نظام سے مطابقت پیدا کرنے میں آسانی ہو۔ اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس پہلے ہی منعقد کیے جا چکے ہیں تاکہ منتقلی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ڈیجیٹل نظام روایتی نگرانی کے طریقوں کی جگہ لے کر ادویات کی فراہمی کے پورے نظام کو زیادہ محفوظ اور معیاری بنائے گا۔ ان کے بقول جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کو خطے کے ان ممالک کی صف میں شامل کرے گا جہاں ادویات کی نگرانی اور ریگولیشن کے جدید ترین نظام رائج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام جعلی ادویات کے خلاف ایک مضبوط حفاظتی دیوار ثابت ہوگا اور عوامی صحت، انسانی جانوں اور دواسازی کے نظام پر اعتماد کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔