کوٹ ادو: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوٹ ادو کے گاؤں جھنجھن والی میں بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے بعد خاتون کی تدفین بھی کردی گئی تھی، مجسٹریٹ کی اجازت سے قبر کشائی کروائی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر، سسر اور مقتولہ کے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔
یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔